کوہلو میں ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4 اہلکار شہید، 51 زخمی

کوہلو میں ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4 اہلکار شہید، 51 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تمبو کراس کے قریب فرنٹیئر کور کا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کے باعث زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔آخری اطلاعات تک حادثے کی نوعیت اور وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
کوہلو حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -