ٹورونٹو میں وین نے متعدد راہگیروں کو کچل دیا، 9ہلاک، 16 زخمیڈرائیور گرفتار

ٹورونٹو میں وین نے متعدد راہگیروں کو کچل دیا، 9ہلاک، 16 زخمیڈرائیور گرفتار

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں پولیس حکام کا کہنا ہے ایک وین فٹ پاتھ پر راہگیروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 9 راہگیر ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ کافی مصروف علاقہ ہے۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر سب وے سروس کو بھی روک دیا گیا ۔ اطلا عا ت کے مطابق سفید رنگ کی وین فٹ پاتھ پر چڑھی اور راہگیروں سے ٹکرائی،پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر وین اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم انھوں نے ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ٹورونٹو حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -