وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج(منگل ) کو ہو گا ، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، کونسل ارکان ، وفاقی و صوبائی وزراء شریک ہوں گے،اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔ اقتصادی کونسل اجلاس میں بارہویں پانچ سالہ منصوبے کی منظوری بھی دی جائے گی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی ۔

اقتصادی کونسل

مزید :

صفحہ آخر -