ناصر جنجوعہ کا دورہ روس مکمل،دونوں ممالک کاباہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ناصر جنجوعہ کا دورہ روس مکمل،دونوں ممالک کاباہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

  

ماسکو ،اسلام آباد (آئی این پی)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے 2روزہ دورہ روس مکمل ہونے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطا بق ناصر جنجوعہ نے اعلی سطحی بین الوزارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق دورے کی دعوت روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولای پاتروشیو نے دی، پہلی بار دونوں ممالک کے بین الوزارتی وفود نے دوطرفہ دورے کیے، ترجمان پاکستان اور روس کے مابین اعلی سطح پر مذاکرات کا اہم دور منعقد ہوا، پاکستانی وفد میں دفاع، داخلہ، دفاعی پیداوار کی وزارتوں ،سپارکو، قومی سلامتی ڈویژن اور انٹیلی جنس کے حکام جبکہ روسی وفد میں بری فورسز، سکیورٹی کونسل، داخلہ ،دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی، خلائی سائنس سے متعلقہ اعلی حکام شامل تھے، مشیر قومی سلامتی نے عالمی سیاست پر تفصیلی روشنی ڈالی اورعالمی سکیورٹی چیلنجز کے پیرائے میں خطے کی صورتحال ،پاک، روس مشترکہ مواقع، ربط و تعا و ن ، خلائی سائنس، دفاع، سلامتی، سائبر سکیورٹی اور انٹیلی جنس امور میں تعاون پر گفت و شنیدکی گئی، تجارتی و اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا ۔پاکستان، روس کے مشیران قومی سلامتی کے مابین ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، دونوں ممالک نے باہمی سطح پر مثبت پیشرفت کو سراہا، دوطرفہ، کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ ،شنگھائی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ میں پاک، روس مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے پا یا گیا ۔خطے میں امن و سلامتی کیلئے ملکر کام کرنے پر یکساں موقف سامنے آیا۔ قبل ازیں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں علاقائی صورتحال ، عالمی سطح پر درپیش سکیورٹی چیلنجز اور معلوماتی تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -