شہباز شریف کو کراچی انتخابات کے وقت یاد آ گیا ،سلیم مانڈوی والا

شہباز شریف کو کراچی انتخابات کے وقت یاد آ گیا ،سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ شہباز شریف بڑی دیر کی کراچی آتے آتے، شہباز شریف کو کراچی انتخابات کے وقت یاد آیا ہے، ان کے دورے سیاسی ہیں۔وہ پیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔سیلم مانڈوی والا نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) سینٹ الیکشن ہار گئی اس لئے کہہ رہی ہے کہ سینٹ بک گئی، یہ کہناصحیح نہیں ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ الیکشن سے دو دن پہلے تک ن لیگ کلین سوئپ کادعوی کررہی تھی، ن لیگ نے اپنے سینئر ترین رہنما کو بطور امیدوار چئیرمین سینٹ کھڑا کیاتھا، سینٹ انتخابات میں ووٹرز کومرضی سے ووٹ کاحق ہے، چیئرمین سینٹ کو پہلے سے جانتے تھے۔سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا بڑی دیرکی کراچی آتے آتے، شہباز شریف کو کراچی انتخابات کے وقت یاد آیا ہے، ان کے دورے سیاسی ہیں۔ایک سوال پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیئے، ن لیگ کا بجٹ اگلی حکومت پر بوجھ ہوگا، حکومت کو چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی تھی۔سی پیک کے حوالے سے ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے کہا کہ سی پیک کے اصل روٹ اور منصوبے پر عمل نہیں ہوا، سارے پاور پلانٹس پنجاب میں لگ رہے ہیں، موٹر ویز بھی پنجاب میں بن رہی ہیں جبکہ سی پیک کے اصل منصوبے میں پسماندہ صوبوں کوفائدہ پہنچنا تھا۔
سلیم مانڈوی والا

مزید :

صفحہ آخر -