کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے ،سعید غنی

کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے ،سعید غنی

  

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کے بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا واجبات ادا کرنا مسئلہ نہیں، سوئی سدرن کی گیس کی کٹوتی اصل مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کے سوئی سدرن گیس کمپنی میں 74 فی صد اور کے الیکٹرک میں 24 فی صد شیئرز ہیں،ٗوفاق کو چاہئے کہ اپنے ادارے کو پابند کرے ،وہ الٹا ہمیں درس دے رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس خط کتابت یا احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -