برطانیہ میں 3 مئی کے انتخابات کے لئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر

برطانیہ میں 3 مئی کے انتخابات کے لئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر

  

لندن (ابتسام عزیز) برطانیہ میں 3 مئی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،نتخابی مہم میں تیزی آ گئی۔ لندن سے کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر کے امیدوار ڈاکٹر روما اور طارق سعید نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر روما کا کہنا تھا کہ اپلیبوریا وارڈ میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانا پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔ علاقے میں صفائی کے نظام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ طارق سعید کا کہنا تھا ایلیسون وارڈ میں پٹرولنگ بڑھانے کی ضرورت ہے، علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ تمام کمیونیٹیز کے افراد 3 مئی کو اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔

برطانیہ

مزید :

صفحہ آخر -