ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں

ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں

  

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا ،ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں،منصفانہ غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نامساعد حالات اور رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی ماضی اور حال کی تمام حکومتوں سے بہتر رہی ہے مگر ہمیں مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،منصفانہ غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں ، ملک میں سب کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے اور انتخابی عمل متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ،اختلاف احترام سے بھی کیا جا سکتا ہے ، فریقین ایک دوسرے کی گت بنانے کی بجائے انصاف اور تدبر سے کام لیں۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -