گوادر ایکسپو کے انعقاد پر شرکاء کا روزنامہ پاکستان کو خراج تحسین

گوادر ایکسپو کے انعقاد پر شرکاء کا روزنامہ پاکستان کو خراج تحسین

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک کے مختلف حصوں سے روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی بین الاقوامی گوادر ایکسپو اینڈ ٹر یڈ کانفر نس میں آنے والے مندوبین نے گوادر ایکسپو کے انعقاد کو بروقت مثبت اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس موقع پر جب ملکی صورتحال نازک موڑ پر ہے روزنامہ پاکستان نے یہ کانفرنس منعقد کر کے ملکی استحکام اور قومی تر قی کی طرف ایک اہم قدم بڑھایا ہے ادارے کی انتظامیہ اس کانفرنس کے انعقاد پر مبار کباد کی مستحق ہے اور امید کی جانی چائیے کہ یہ کانفر نس پاکستا ن کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومتی سر پرستی میں اس قسم کی کانفرنسز منعقد کی جائیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر گوادر ایکسپومیں آئی ہوئی خواتین روبینہ ندیم ، زینب ، سو نیا ، کر ن ، فاطمہ ، فرح ، ثمرین ، حفظہ، ثناء ، ندا ، رکیہ سنبل ، ماہ نور ، طیبہ و دیگر نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ جن کا کہنا تھا کہ آج یہاں آکر ہمیں جہاں بلوچستان کی ثقافت کو دیکھنے کا موقع ملا ہے وہیں بلوچی بہنوں سے بھی خوب گپ شپ ہوئی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی ثقافت کے رنگ ملک بھر میں بکھیرنے کی ضرورت ہے ۔

شرکاء

مزید :

صفحہ آخر -