گوادر ایکسپو کے پہلے روز شاندار میوزک شو کا بھی انعقاد

گوادر ایکسپو کے پہلے روز شاندار میوزک شو کا بھی انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)دوروزہ پاکستان گوادر ایکسپو کے پہلے روز دوسرے سیشن میں ایک رنگا رنگ میوزیکل شو منعقد ہوا جس کو کنیڈا سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے شاہ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ سید ناصر شاہ نے آرگنائز کیا تھا ۔اس میوزیکل شو میں جن معروف گائیکوں نے پرفام کیا ان میں شازیہ منظور،اکرم راہی،صومیہ خان اورناصر بیراج شامل تھے۔ان فنکاروں نے اپنے شہرہ آفاق گیت سنا کر محفل کو لوٹ لیا۔اس موقع پر سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایکسپو روزنامہ پاکستان کی ایک بہترین کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔اس طرح کے ایونٹس زیادہ سے زیادہ تعداد میں ہونے چاہییں۔اس میوزیکل شو کو آرگنائز کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

میوزک شو

مزید :

صفحہ آخر -