گوادر فیسٹیول میں شرکت باعث اعزاز ہے،ندیم پہلوان

گوادر فیسٹیول میں شرکت باعث اعزاز ہے،ندیم پہلوان

  

لاہور(کلچرل رپورٹر)گوادر فیسٹیول میں شرکت باعث اعزاز ہے اور بہت خوشی ہوئی ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور پہلوان ندیم پہلوان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں پر جس طرح سے اس پروگرام کو ترتیب دیا گیااور اس حوالے سے لوگوں کو جس طرح سے بہت اچھے طریقہ سے بریف کیاگیا اور اس کے ساتھ ساتھ کلچرل شو پیش کیا گیا اور اس میں شریک تمام افراد نے بہت اچھی پرفارمنس دی میں اس حوالے سے یہ کہوں گا کہ لوگ اس میں انویسٹمنٹ کریں کیونکہ مستقبل میں گوادر سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا اور اب جب سی پیک عمل میں آگیا ہے تو اس کی وجہ سے اب اس کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح سے پروگرام بہت ضروری ہیں جس میں فیملیز شرکت کریں اور انجوائے کریں جس انداز سے اس کوآرگنائز کیا گیا اور گوادر کی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی روز نامہ پاکستان کی ٹیم اس کے لئے مبارکباد کی مستحق ہے اور امید ہے یہ ایک بہت بڑا اور کامیاب پراجیکٹ ثابت ہوگا اور عوام کی بہت بڑی تعداد اسے مستفید ہوگی۔

پہلوان

مزید :

صفحہ آخر -