گوادر ایکسپو میں بلوچی برائیڈل شو کا شاندار انعقاد

گوادر ایکسپو میں بلوچی برائیڈل شو کا شاندار انعقاد

  

لاہور (فلم رپورٹر) روزنامہ پاکستان،سٹی42اور چینل 24کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پرایک شاندار بلوچی براائیڈل شو کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کی معروف بیوٹیشنزکی ماڈلز نے بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ریمپ پر واک کی۔اس شو کی مہمانان خصوصی میڈم تنویر ابرار، میڈم قراۃ العین اشرف اور میڈم مسرت افضل تھیں۔ اس بلوچی برائیڈل شو کو لاہور کی جانی مانی بیوٹیشن مدیحہ اشرف نے آرگنائز کیا تھا۔ جبکہ سونیاخان نے مدیحہ اشرف کی معاونت کے فرائض انجام دیئے ۔اس تقریب کے کمپئرز عباس را ئے اور انیلہ نقوی تھے۔ اس شو میں جن بیوٹیشنز نے حصّہ لیا ان میں میڈم راحیلہ طارق،میڈم سائرہ صمد،میڈم امینہ،مس کنیز فاطمہ،مس شمائلہ، مس شمیم،مس عظمت ،مس ربیعہ اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے میں چیف آرگنائزر شہزادہ علی ذوالقرنین اورلاہور کے مختلف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔پروگرام میں نامور گائیکوں اعجاز علی خاں، استاد ریاض علی خاں، امن، حنا ملک، عمران پاشا، عمران ہاشمی، اسحاق رانا، زیرک خان، شانو راجپوت، احسن علی، شاہ زیب علی کی بے مثال پرفارمنس نے سب مہمانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ تقریب کے اختتام پر لاہور کی ٹاپ بیوٹیشن مسز شگفتہ اشرف نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بیوٹیشنز کو بھی ان کا کام دکھانے کا موقع ملتا ہے مسز شگفتہ اشرف اس شو میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر شرکت کے لئے تشریف لائی تھیں۔ برائیڈل شو کی آرگنائزر اور معروف بیوٹیشن مدیحہ اشرف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں روزنامہ پاکستان کی شکرگزار ہوں جس نے برائیڈل شو کا انعقاد کرکے ہمارای بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔ اس برائیڈل شو کا مقصد بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس شو کو کامیاب بنانے کے لئے میری ٹیم ،میں نے اور فیشن فوٹو گرافر طارق ساگرنے دن رات محنت کی ۔اس شو میں سینئر اداکاروں راشد محمود، ظفر عباس کھچی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے۔

مزید :

صفحہ آخر -