لاہور(جنرل رپورٹر ،کلچرل رپورٹر)پاکستان گوادر اگوادر کا پراجیکٹ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،چوہدری فیاض

لاہور(جنرل رپورٹر ،کلچرل رپورٹر)پاکستان گوادر اگوادر کا پراجیکٹ پاکستان ...

  

یکسپو اینڈ گوادر کلچرل فیسٹیول کا آغاز گزشتہ روز فلیٹیز ہوٹل لاہور میں شاندار و پروقار طریقہ سے ہوگیاجس میں عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اس کو خوب سراہا اس موقع پر روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اس ایونٹ میں شریک لوگوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کو پاکستان کی ترقی کے لئے خوش آئند قرار دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض نے کہا کہ گوادر پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے او ر اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے او ر یہاں پر جس طرح سے بہت اچھے طریقہ سے اس حوالے سے بریف کیا گیا وہ قابل تعریف ہے اور مید ہے کہ یہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور جس طرح سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس میں دلچسپی کا اظہار کررہی ہے اس کی کامیابی کا منہ بولتاثبوت ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش اور کائنات نے کہا کہ عوام کے لئے ایک بہت اچھی تقریب کا اہتمام خوش آئند بات ہے اور اس طرح سے ہمیں اور ہم جیسی اور فیملیز کو بھرپور تفریح کا موقع ملا ہے اور یہاں پر آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور سب انتظامات بہت اچھے کئے گئے تھے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا اس حوالے سے روز نامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے عاطف اور بابر نے کہا کہ گوادر پراجیکٹ پاکستان کے لئے ایک بہت اہم سنگ میل ہے او ر جوق در جوق لوگ اس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ پاکستان کے ایک بہت بڑے پراجیکٹ میں شما ر کیا جائے گا اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے عارف ،مسز ملک، سمیرا اور عادل نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے اور جس طرح سے سٹاف نے ہمیں بریف کیا ہے ہمیں اس کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ پاکستانی اور بیرون ملک افرادبھی اس پراجیکٹ میں دلچسپی لیں گے یہ ایک کامیاب پراجیکٹ ہے جس کو بہت اچھے انداز سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں حاضر دور کی ہر جدید سہولت موجود ہے اور یہاں پر انویسٹمنٹ کرنے والے مستقبل میں بہت فائدہ اٹھائیں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ،مہوش ،نائلہ نے کہا کہ ہم بہت دور سے یہاں پرآئے اور جس طرح سے بہت اچھے انداز سے ایک زبردست کلچرل شو پیش کیا گیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے او ر ہم نے اس کو بہت انجوائے کیا ہے ایسے دور میں اس قسم کے پروگرامات بہت اہم ہیں اور ہمیںیہاں آکر بہت خوشی ہورہی ہے امید ہے کہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر،افضال،حلیم اور عابد نے کہا کہ پلاٹس کی قیمت بھی سستی ہے اور لوگوں کو یہاں پر پلاٹ لیناچائیہبے کیونکہ مستقبل میں اس سے ان کو بہت فائدہ حاصل ہوگا اور جس طرح روز نامہ پاکستان اور دیگر نے اس کا بہت اچھے انداز سے اہتمام کیا اور اس بار ے میں بریف کیا وہ قابل تعریف ہے یہ ایک کامیاب پراجیکٹ ہے۔

شرکاء

مزید :

صفحہ آخر -