موجودہ صورتحال پر فکر مند ہوں ، عدلیہ ، حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردار کر دیا : خورشید شاہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے عدلیہ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردارکردیا ہے، گزشتہ روزاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا ہر وقت ہر جگہ پیغام دیتا ہوں اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے، وہ چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے، ٹکراؤ سے نظام میں مسائل آسکتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا سیاسی ورکر ہوں، اس صورتحال پر فکرمند ہوں، پیپلزپارٹی نے اس دن کیلئے قربانیاں نہیں دی تھیں، ایسانہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتے،سیاست میں ایک دوسرے کیخلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے، دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے، وہ جمہوریت کیلئے لڑی ہیں۔
خورشید شاہ