لاہور میں قائم 2بڑی یونیورسٹیاں سربراہان سے محروم ہو گئیں

لاہور میں قائم 2بڑی یونیورسٹیاں سربراہان سے محروم ہو گئیں

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور میں قائم 2بڑی یونیورسٹیاں سربراہوں سے محروم ہو گئی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انتظامی امور چلانے کیلئے کوئی سربراہ موجو نہیں ۔اکیڈمک ،فنانس سمیت دیگر انتظامی امور شدید متاثر ہونے لگے ہیں۔گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا اور دوسری طرف گورنر پنجاب کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹی آف دی پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کا استعفیٰ قبول کر لیا واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 80کنال اراضی وفاقی گورنمنٹ کو دینے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سامنے ڈاکٹرزکریا ذاکر نے اپنا استعفی پیش کر دیا تھا جسے گورنر پنجاب نے قبول کر لیا وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی کی تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونے پرسپریم کورٹ کے از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس نے ڈاکٹر عظمی قریشی کو مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا لیکن ڈاکٹر عظمی قریشی نے دوران سماعت استعفی دینے سے انکار کیا تھااور جس کے بعد گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمننٹ نے وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی ٰ قریشی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

؂یونیورسٹیاں

مزید :

صفحہ آخر -