نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟فواد چودھری

نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟فواد چودھری

  

لندن (آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں لندن کی جائیداد بچانے کے لیے عدالت میں جا رہے ہیں۔ پیر کومانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز فیملی کے خلاف مقدمات بہت تیزی سے سزا کی جانب جارہے ہیں۔فواد چوہدر ی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -