بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

  

لاہور)کامرس رپورٹر( ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جس کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر اباد 44، چھور ، دادو، پڈعیڈن ،مٹھی 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 33، کوئٹہ میں 29، پشاور میں 35، لاہور میں 37، مری میں23 ، فیصل آباد میں 37، ملتان میں 38، کراچی میں 40سنٹی گریڈ رہا ۔

گرمی

مزید :

صفحہ آخر -