اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ،مستعفی ہونیکا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ،مستعفی ہونیکا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (این این آ) اسرائیل کے اپنے شہری بھی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملک کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے پرائم منسٹر کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں اسرائیلی افراد نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نیتن یاہو پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ہے۔ احتجاجیوں نے شدت پسند وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی بیوی پر کرپشن کے متعدد کیسز چل رہے ہیں اس کے باوجود وہ مغربی طاقتوں کی ا?شیرباد سے اپنے اقتدار کو طول دے رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم

مزید :

رائے -علاقائی -