کوئٹہ ،پولیو ٹیم پر موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ،ایک شدید زخمی

کوئٹہ ،پولیو ٹیم پر موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ،ایک شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لا ئن)کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے چاقو سے حملہ کر دیا جس سے ایک پو لیو ورکر شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں پولیو ورکرز بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھے کہ اچانک نا معلوم مسلح موٹر سائکل پر سوار افراد نے پولیو ٹیم پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک ورکر شدید زخمی ہو گیا جسے طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقع کے بعد موٹر سائکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے بھی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
پولیو ٹیم پرحملہ

مزید :

رائے -علاقائی -