سینیٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ‘ نتائج کالعدم قراردینے کیلئے درخواست پرالیکشن کمیشن کو فیصلہ کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اور سینیٹ الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم مقامی وکیل رانا علم الدین غازی کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیرمین نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن پاکستان کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔