سپریم کورٹ نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹادیا
اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹادیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نادراکے بیرون ملک سروس سنٹرز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو چیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرانے گلاسگو،وکٹوریا،میلان اور ٹورنٹو میں موجودسنٹرز بند کردئیے ہیں تاہم 10ممالک میں نادراسنٹر موجود ہیں 196ملین روپے ان 10سنٹرزکے اخراجات ہیں چئیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ ابوظہبی،برمنگھم،مدینہ،مانچسٹر، دوحا،دوبءء، بریڈفورڈ،ریاض جدہ لندن میں سنٹرز قائم ہیں جن سے 189ہزار پاکستانیوں کوسہولت دی جارہی ہے ۔
جس پر عدالت نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دے دی اور ازخود نوٹس نمٹادیا
سپریم کورٹ