الیکشن کمیشن،عام انتخابات کیلئے پولنگ افسروں کی تربیت شروع

الیکشن کمیشن،عام انتخابات کیلئے پولنگ افسروں کی تربیت شروع

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی تربیت کاآغاز کردیا ہے۔ پیر کو شروع ہونے والی یہ ٹریننگ 12 مئی 2018ء تک جاری رہے گی، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت کا آغاز مئی 2018ء کے دوسرے ہفتہ میں متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹریننگ چاروں صوبوں، فاٹااور اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ اس عمل میں تقریباً7 لاکھ پولنگ عملہ کو تربیت دی جائے گی جبکہ آخری مرحلہ میں تقریباًایک لاکھ 78ہزار پریذائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی تربیت 25 جون سے 15 جولائی تک ہو گی ۔

پولنگ افسر/ تربیت

مزید :

رائے -علاقائی -