پارلیمنٹ حملہ کیس ،پرویز خٹک عدالت میں پیش، عبوری ضمانت کی توثیق

پارلیمنٹ حملہ کیس ،پرویز خٹک عدالت میں پیش، عبوری ضمانت کی توثیق

  

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ پیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں وہ جج جوثر عباسی زیدی کی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے پرویز خٹک کی پیر تک کے لیے عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جس کی توثیق کردی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی ضمانتوں پر ہیں۔

پارلیمنٹ حملہ کیس

مزید :

رائے -علاقائی -