ن لیگ کی کہانی ختم‘ جلد کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگی ‘ ذوالفقار کھوسہ

ن لیگ کی کہانی ختم‘ جلد کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگی ‘ ذوالفقار کھوسہ

  

عالیوالا (نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے سیاسی سماجی شخصیت اور کھوسہ گروپ کے وفادار ساتھی عطا اللہ کھلول کے صاحبزادے ذوالفقار کھلول کی شادی کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

تقریب کے بعد انکی رہائش گاہ پر دوستوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ کی کہانی ختم ہو چکی ہے وہ جلد کئی دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی ۔ میاں برادران نے ملک کو کھوکھلا کر دیا اب عوام کو انکی ضرورت نہیں رہی، ہمارے وسیب کی محرومی کا واحد حل علیحدہ صوبے کا قیام ہے ہمارے وسیب میں کوئی ترقی اور خوشحالی نظر نہیں آئی تمام لوگ ملکر علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے جدوجہد کریں ۔کھوسہ گروپ سے تعلق رکھنے والے معززین اور دوست ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، ہم تمام دوستوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے ۔آنے والے الیکشن کیلئے دوستوں کے ساتھ مشاورت کریں گے اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ پروُقار شادی کی تقریب کرانے پر عطا اللہ خان کھلول اور محمد بخش خان کھلول کو مبارکباد پیش کی گئی اور دولہے کو سہرا پہنایا گیا شادی میں سیاسی سماجی اور علاقہ معززین بڑی تعداد مین شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں چیئرمین شیر باز خان بزدار، چیئرمین محمد نواز خان کھلول، چیئرمین ملک عثمان کنوں، چیئرمین مرید خان بلوچ، چیئرمین اللہ ڈتہ خان لغاری، سردار عمر خان کھوسہ، غلام ہمایوں دین خان کھوسہ، احمد حسن خان کھلول، ملک صلاح الدین ڈوگر، حافظ فاروق احمد خان چنگوانی کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -