گندم خریداری پالیسی ‘ دوران سکروٹنی اعتراضات سامنے آنے پر ہزاروں درخواستیں مسترد

گندم خریداری پالیسی ‘ دوران سکروٹنی اعتراضات سامنے آنے پر ہزاروں درخواستیں ...

  

ملتان ‘ بھٹہ پور ‘ وہاڑی ‘ ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان میں گندم خریداری کیلئے دوران سکروٹنی اعتراضات سامنے آنے پر ہزاروں درخواستیں مسترد کاشتکاروں میں مایوسی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی لہر دوڑ گئی سرکاری سطح پر خریداری شروع سے نہ ہونے سے اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ گرنا شروع ہوگئے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کے تحت ضلع ملتا ن کے گندم خریداری مراکز پر وصول کی جانے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران مختلف اعتراضات سامنے آنے پر ہزاروں درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد درخواستوں کی سیکروٹنی کا عمل تاحال التواء کا شکا ر ہے ۔جس کے باعث ملتان میں گندم خریداری کا عمل متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی کراچی میں مصروفیات کے باعث لاہور میں گندم باردانہ کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے سے رات گئے تک باردانہ فراہمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا جس کے نتیجہ میں کوئی واضع صورتحال سامنے نہ آنے پر کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس ضمن میں کسانوں کی مختلف نمائندہ تنظیموں نے مذکورہ صورتحال پر احتجاجی لائحہ عمل کی تیا ری کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلئے ہیں ۔تاہم دوسری جانب گندم کے متاثرہ کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے تاخیری حربوں کا سلسلہ بند کراتے ہوئے صوبہ بھر میں گندم کا عمل فوری طور پر شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری کا عمل شروع نہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ گرنا شروع ہوگئے ہیں اس ضمن میں سرکاری سطح پر خریداری نہ ہونے کے باعث دیہی علاقوں میں متحرک آڑھتی و بیوپاری کسانوں سے اونے پونے گندم خرید کرنے میں مصروف ہیں جس کے نتیجہ میں گندم کے فی من نرخ گیارہ سو کی سطح پر آگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ گندم خریداری کے سلسلے میں درخواست وصولی کا مرحلہ بااحسن مکمل ہوچکا ہے ، جس میں 27ہزار سے زائد کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں سے تحصیل مظفرگڑھ میں 10ہزار جبکہ تحصیل کوٹ ادو میں 17ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں، تمام درخواستوں کااندراج کرنے کے بعد تصدیق کی ہوچکی ہے، یہ بات انہوں نے گندم خریداری کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ اور ڈی ایف سی ملک محمد ممتاز سمیت سنٹر کواڈینیٹرز نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی کابینہ برائے گندم خریداری کے فیصلے کے بعد فی ایکڑ بار دانہ کی تعداد مقرر کی جائے گی جس کے فوراً بعد بار دانے کی تقسیم کا عمل شروع کردیا جائے گا،وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ گندم کی خر یداری کے لئے بار دانہ کی تقسیم منصفا نہ ،شفاف اور میر ٹ پر ہوگی تمام کا شتکاروں کا خصو صی خیا ل رکھا جائے گا کسی کی بھی حق تلفی نہیں ہو نے دیں گے حکومت کی گندم خر یداری پالیسی کے مطابق تمام معا ملات حل کئے جائیں گے ہمارے کاشتکار ہمارے لئے بہت محترم ہیں ہمیں ان کے لئے آسانیا ن پید اکر نا ہیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار کا شتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا راؤ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفاربھی مو جو دتھے ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق .ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری مہم کے دوران مقررہ ایام میں 27823درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 27044کاشتکاروں کی درخواستوں کو بار دانہ کیلئے اہل قرار دیاگیاہے . گرداوری لسٹ میں نام نہ ہونے ، شناختی کارڈ ، انگوٹھا کا نشان اور دیگر لوازمات پورے نہ ہونے پر 779درخواستوں کو مسترد کر دیاگیا. یہ بات ضلعی فوکل پرسن ؍ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار نے سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی . اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد معظم چشتی سمیت دیگر اراکین موجود تھے . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بتایاکہ 16سے 20اپریل تک ضلع کے 9خریداری مراکز ڈیرہ غازیخان ، رند اڈہ ، شاہ صدر دین ، شادن لنڈ ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی زیریں ، تونسہ شریف ، ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی پر کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کی گئیں . ضلع اور تحصیل سطح پر قائم کردہ کمیٹیوں نے درخواستوں کی سکروٹنی کر کے درخواستوں اور اعداد و شمار کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اوردیگر افسران کو بھجوایا. انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں میں دس ایکڑ تک کیلئے بار دانہ کی ترسیل جلد شروع کر دی جائے گی

درخواستیں مسترد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -