میری مقبولیت سے خائف حاسدین ذاتی زندگی پر حملے کرکے مجھے بدنام کرنا چاہتے ہیں ‘ فرح منظور رند

میری مقبولیت سے خائف حاسدین ذاتی زندگی پر حملے کرکے مجھے بدنام کرنا چاہتے ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فرح منظور خان رند نے کہا کہ چند روز قبل چند شر پسندعناصر نے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میری فیس بُک آئی ڈی جعلی نام سے بنا کر میری کردار کشی کی اور مجھے بدنام کیا گیا ان شرپسند عناصر کا پتہ چلا لیا ہے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے وہاڑی پریس کلب میں پرُ ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ حاسد ین کر بطور ایم پی اے ہضم نہیں ہو رہی وہ چا ہتے ہیں کہ مجھے سے اوچھی حرکتیں کررہے ہیں جس سے میری ایم پی اے شپ خطرہ میں پڑ جا ئے میرا خاندان پرانا مسلم لیگی ہے اور میر ی والدہ مسلم لیگ(ن) کی ضلعی صدر عرصہ دراز تک رہی ہیں اور جب فوت ہو ئی تو انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے پرچم میں لیٹ کر دفن کیا گیا میری فیس بُک آئی ڈی کو پھر ان لو گو ں نے بلاک کردیا میری مقبولیت سے خائف کچھ حاسد ین میری ذاتی زندگی پر حملے کرکے مجھے بدنام کرنا چاہتے ہیں میرے قائدین میاں محمد نواز شریف ، میاں شہبا زشریف ، رُکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ ہیں وہ لوگ نہیں چا ہتے کہ میں دوبارہ ایم پی اے بنوں میں نے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک سے ملاقات کرکے تمام حالات وواقعات سے آگاہ کردیا ہے اور دوتین دن کے اندر ان لوگو ں کے خلاف مقدمات درج کراؤنگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -