انتخابات میں ایماندار اور کرپشن سے پاک قیادت سامنے آنی چاہیے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

انتخابات میں ایماندار اور کرپشن سے پاک قیادت سامنے آنی چاہیے ‘ ڈاکٹر وسیم ...

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ ‘سٹی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ دینی اجتماعیت کے ساتھ وابستگی ہمارے لئے سعادت ہے۔ دعوت سے لے کر اقامت دین کی جد و جہد، اسلامی خوشحال پاکستان کی جدو جہد، مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ریاست کی جدو جہد، یہ سب راہ خدا کی جدو جہد ہے۔ قرآن پاک کی تبلیغ کی ساتھ قرآن پاک کے نظام کے نفاذ کے ذریعے برائی کا سد باب ضروری ہے۔ نظام کی باگیں عوام کے مسائل کو سمجھنے اور امت کا درد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت کی ضرورت ہے کے انتخابات میں ایمان دار اور کرپشن سے پاک قیادت سامنے آئے۔ ایم ایم اے کی بحالی انشاء اللہ ملک میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔ نظریہ پاکستان کے تحفظ، دینی و اخلاقی اساس کے تحفظ اور خوشحال، اسلامی اور فلاحی پاکستان کی تعمیر کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد بائث برکت ہوگا۔ وقت اور حالات کے چیلنجز کے مقابلے کے لئے اجتماعی جدو جہد کے ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے نظام سے عوام کو نکالنے کے لئے ہم میدان میں کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -