الیکشن بروقت ‘ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی ‘ محمد خان ڈاہا

الیکشن بروقت ‘ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی ‘ محمد خان ڈاہا

  

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہاکہ الیکشن وقت پرہونگے اوراگلی حکومت بھی مسلم لیگ (ن)کی ہی ہوگی خا نیوال مسلم لیگ(ن) کامضبوط قلعہ ہے عوام کے تعان سے اسے مضبوط بنائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کو جس قدر دبایا جارہاہے عوامی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

مقبو لیت مزید بڑھ رہی ہے۔ پینافلکس کے ذریعے ٹکٹوں کادعویٰ کرنے والے ہر الیکشن میں ا س طرح کے شوشے چھوڑتے ہیں۔صوبائی حلقہ 206کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے پینل کے بارے میں کہا کہ پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی ا سے قبول کریں گے۔وہ یہاں سماجی رہنما اقبال پرنس کی طرف دی گئی دعوت میں شریک صحافیوں اورمعززین علاقہ سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلد یہ راناعبدالرحمن خاں ،ڈسٹرکٹ بار کے صدر محمداجمل خان بھٹہ،سیکرٹری بار چوہدری کلیم ارشد،خوشی محمد،اللہ یار بھٹی،رانا عثمان،رانا تصور، راؤ نعت اللہ،ناصر اقبال کاٹھیا،منیر بھٹی،طارق بھٹی،گل شیر جوئیہ،وقاص خوشنود،اویس خوشنود اوردیگر معززین بھی موجود تھے۔محمد خان ڈا ہا نے کہاکہ مٹروے کسی نعمت سے کم نہیں ۔میاں نوازشریف نے چاروں طرف موٹرویز کا جال بچھا دیاہے جس سے تعمیروترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

محمد خان ڈاہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -