انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی‘ جہانزیب وارن

انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی‘ جہانزیب وارن

  

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)سابق رکن پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف رہنما سردار ملک جہانزیب وارن نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں عوام کو کرنا ہے عوام اب دھاندلی کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اگر انتخابات میں دھاندلی پر قابو پایا گیا تومخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی اور آنے والا دور تحریک انصاف کا یقینی ہوگا حکومت صرف چند ہفتوں کی مہمان ،حکومت ختم ہوتے ہی کوئی بھی شریف خاندان کے ساتھ نہیں ہوگا پی ٹی آئی ملک سے موجودہ کرپشن زدہ کلچر کو ختم کرکے انصاف پر مبنی صاف شفاف معاشرہ قائم کرنے کی خواہاں ہے جس سے امیر ،غریب کے فرق کا خاتمہ یقینی ہو انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہی ہے پانامہ،اقامہ کرپشن میں ملوث تخت رائیونڈ کا شہنشاہ آج اپنے انتقام کو پہنچ گیا ہے تحریک انصاف ہی ملک میں جمہوریت اور خوشحالی لائے گی تحریک انصاف الیکشن سے قبل لاہور مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگااور تحریک انصاف بھر پور قوت کا مظاہرہ کریگی جلسہ میں کئی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی حلقہ سے کثیر تعداد میں کارکنوں ،ورکروں اور لوگوں کا اہم قافلہ بھی شرکت کرے گا اس موقع پر سردار ملک جہانگیر وارن ،ملک یاسر یار وارن اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -