سیاسی مخالفین سے خوفزدہ نہیں ‘ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ‘ افضل گل
حاصل پور(نامہ نگار)سیاسی مخالفین کے پاس سوائے مخالفت کے اور کوئی کام نہیں ہے حاصل پور کو ضلع کا درجہ بنانے سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں سیاسی مخالفین نے رکاوٹیں پیدا کی تھیں ان خیالات کااظہار چیئرمین ایگری کلچر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت ایم پی اے محمدافضل گل نے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ علاقہ کی پسماندگی دورکرنے علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ہم نے تنقید کو برائے تعمیر سمجھ کر اقدامات کیئے ہیں ہم سیاسی مخالفین سے خوفزدہ نہیں سیاسی تبدیلی کے دعویداروں نے منافقت کی سیاست کی اور وہ نام رہیں گے انہوں نے کہاکہ مخالفین سازش کرتے رہے اور ہم نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میگا پراجیکٹ 1122 کی سروس، حاصل پور کو سوئی گیس کی فراہمی، گاؤں گاؤں بجلی کی فراہمی لوگوں کو صحت کی سہولیات ٹراما سنٹر صاف پینے کے لیئے پانی واٹرفلٹریشن پلانٹس اور دیگر منصوبہ جات نہری پانی کی ٹیلوں پر فراہمی اور حاصل پور کو ضلع کا درجہ دلوانے کے لیئے جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن پر مختلف ناموں سے اتحاد بنا کر سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری محمداشفا ق رامے، رانا عبدالرشید، چوہدری محمدجاویدارشد اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔