ایک ہی ہفتے میں ملتان کی 3قدآور مذہبی شخصیات کا انتقال ‘ شہر میں سوگ کا عالم

ایک ہی ہفتے میں ملتان کی 3قدآور مذہبی شخصیات کا انتقال ‘ شہر میں سوگ کا عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ایک ہی ہفتے میں ملتان کی تین قد آور مذہبی شخصیات اللہ کو پیاری ہو گئی ملتا ن شہر میں سوگ کا عالم ، سیاسی و مذہبی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق 13اپریل کو ملتان شہر کے بزرگ مذہبی رہنماء و جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب امیر و جامعہ ہدایت القر آن کے بانی مولانامفتی ہدایت اللہ پسروری اللہ کو پیارے ہو گئے جن کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہی تھاکہ اس دوران گیلانی خاندان کے اہم رکن و رگاہ حضرت موسی پاک کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسیں گیلانی 17اپریل کو اللہ کو پیارے ہوگئے ابھی شہر میں سوگ کی فضا برقرار ہی تھی اور گیلانی خاندان کے ساتھ مختلف سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے کہ اسی دوران 22اپریل کی رات امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے صاحبزادے،مجلس احراراسلام کے مرکزی رہنما سید عطاء المومن شا ہ بخاریانتقال کر گئے ہیں جن کا تاریخی جنازہ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ادا کیا گیا جبکہ مرحوم کی تدفین اپنے والد کے پہلو میں جلال باقری قبرستان قدیر آباد میں کی گئی ،