یورپی یونین کے متعدد اراکین پر بدعنوانی کے الزامات عائد،جرمن سیاستدان بھی ملوث

یورپی یونین کے متعدد اراکین پر بدعنوانی کے الزامات عائد،جرمن سیاستدان بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(آئی این پی)یورپی یونین کے متعدد اراکین پر بدعنوانی کے الزامات عائد کر دئے گئے، جرمن سیاستدان بھی بد عنوانی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
میں ملوث پائے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمانی اسمبلی کے متعدد ارکان پر بد عنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تین ججوں کی ایک غیر جانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس پارلیمانی اسمبلی کے پندرہ ارکان پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر نہ صرف آذربائیجان سے رشوت کے طور پر رقوم وصول کیں بلکہ بالواسطہ فوائد کی صورت میں بھی ایسے مالی وسائل سے فائدہ اٹھایا۔ ان میں جرمن سیاست دان بھی شامل ہیں۔ 200 سے زائد صفحات پر مشتمل اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جرمن سیاستدان ایڈوآرڈ لِنٹنر آذربائیجان کے لیے ’لابی کرنے والی کلیدی اہمیت کی حامل شخصیت‘ بھی رہے تھے۔