مظفر گڑھ ‘ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

مظفر گڑھ ‘ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی ...

  

شاہ جمال ‘ ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ پاکستان ‘ سٹی رپورٹر ) مظفر گڑھ کی نئی حلقہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

بندیوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت حلقہ این اے184،پی پی274.275.279 لگائے کے اعتراضات کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ۔شہری غلام عباس کی طرف سے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان اسلام آ باد میں حلقہ این اے 184،پی پی274.275اور279جو کہ نئی حلقہ بندی کے بعد نئے وجود میں آ ئے ہیں پراعتراض اور اس ضمن میں کی گئی اپیل کی سماعت آ ج چیف الیکشن کمیشنر جسٹس ریٹائر احمد رضا خان،جسٹس ریٹائرالطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس ریٹائرعبدالغفار سومرو نے کی پٹیشنر غلام عباس کی جانب سے مہر تنویر احمد جانگلہ ایڈوو کیٹ نے دلائل دیئے جبکہ پیروی کرتے ہو ئے چیئر مین یو سی شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ اور سابق ناظم مہر غلام نبی جا نگلہ اپنے وکلاء مہر حسن محمود جا نگلہ ایڈووکیٹ اور حافظ محمد مبین ایڈوو کیٹ کے ذریعہ کی ،الیکشن کمیشن کے معزز ممبران نے کیس کی سماعت کی فریقین کے دلائل سنے اور فیصلہ محفوظ کرلیا ذرائع کے مطابق جو آ ج بروز منگل شام کسی بھی وقت سنائے جا نے کا امکان ہے ۔دریں اثنا گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان اور راجنپور کے مجوزہ حلقوں پر سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔ ڈیرہ غازیخان پانچ صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے حلقوں پر مجموعی طور پر اٹھارہ اعتراضات جمع کرائے گئے تھے جس میں پی پی 285 پر ایک پی پی 286 پر7 پی پی 287پر 4 پی پی 289 پر ایک پی پی 290 پر 2 اسی طرح این اے 189 پر ایک این اے 190 پر بھی ایک این اے 191 پر بھی ایک ایک اعتراض جمع کرایا گیا تھا۔ جبکہ راجن پور کی پی پی 294 پر 2 پی پی 295 پر 2 پی پی 296 پر ایک اسی طرح این اے 193 پر 3 اعتراضات پر مبنی درخواستیں جمع تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -