ڈاہرانوالہ کیلئے میگا سیوریج سسٹم ‘ گیس فراہمی اولین ترجیح ‘ احسان الحق باجوہ

ڈاہرانوالہ کیلئے میگا سیوریج سسٹم ‘ گیس فراہمی اولین ترجیح ‘ احسان الحق ...

  

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں حلقہ این اے 168 سے ایم این اے کا الیکشن جیت کرڈاہرانوالہ سمیت پورے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لے کر آؤں گا۔اپنے آبائی حلقہ کی عوام کا پیار اور محبتوں کو کبھی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

فراموش نہیں کر سکتا۔اچھی طرح جانتا ہوں کہ ڈاہرانوالہ میں کون سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے ہیں ۔ڈاہرانوالہ شہر کے لیے چشتیاں کی طرز پر میگا سیوریج سسٹم اور گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ۔یہاں کے حلقہ سے منتخب ہونے والوں نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔2013 کے الیکشن سے قبل جب میں ایم پی اے بھی نہیں تھا میں نے اپنی بھر پور کوشش سے ڈاہرانوالہ سے فورٹ عباس روڈ کی منطوری لی اور اب اس پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔گرچہ میں اس وقت چشتیاں کا ایم پی ہوں لیکن ڈاہرانوالہ میراگھر ہے۔یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہوتی ہے ،انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں عوام کی طاقت سے اس حلقہ سے کلین سویپ کروں گا۔میں نے چار سال کے قلیل عرصہ میں پوری تحصیل چشتیاں کا نقشہ بدل کے رکھ دیا ہے۔یہ بھی جانتا ہوں کے ڈاہرانوالہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب کیسے لے کہ آنا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -