تاجر قتل کیس ‘ قبضہ مافیا سے ساز باز کے الزام پرسی پی او نے ایس ایچ او گلگشت سمیت 3 افسران کو معطل کردیا

تاجر قتل کیس ‘ قبضہ مافیا سے ساز باز کے الزام پرسی پی او نے ایس ایچ او گلگشت ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)گلگشت تاجر قتل کیس ،سی پی او ملتان نے ایس ایچ او گلگشت سمیت 3افسران کو معطل کردیا،واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلگشت کے علاقہ میں پولیس کی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

موجودگی میں قبضہ کے معاملے فائرنگ کے دوران عالم شیر نامی جوان جاں بحق ہوگیا، تھا،جس پر سی پی او ملتان نے ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد کو معاملے کی شفاف انکوائری کرنے کے احکامات دیے تھے،معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او گلگشت ناظمہ مشتاق اور حق نواز سب انسپکٹر نے قبضہ کے معاملے میں ایک فریق سے ساز باز کی تھی جو ثابت ہونے پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او گلگشت ناظمہ ،سب انسپکٹر حق نواز اور محرر تھانہ ارشد غوری کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -