ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق ‘ معمر شخص نے خودکشی کرلی

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق ‘ معمر شخص نے خودکشی کرلی

  

ملتان‘ میلسی ( کرائم رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق‘ معمر شخص نے پنکھے سے جھول کر خودکشی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کر لی۔ تفصیل کے مطابق ہیڈ نوبہار کے قریب4سالہ بچی ملائیکہ سڑک کراس کر رہی تھی جسے ٹرالی نے کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹرالی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔بچی کی لاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔دریں اثناء موضع گوانس کے رہائشی احمد یارنے بستی شور کوٹ میں عارضی رہائشی اختیار کر رکھی تھی گذشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشت ہو کر احمد یار نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور چھت والے پنکھے سے کپڑے کا پھندا بنا کر خود کشی کر لی اس کی بیوی کلثوم بی بی اور دیگر نے دروازہ توڑ کر اندر سے متوفی کی لٹکتی ہوئی نعش نیچے اتاری پولیس تھانہ سٹی میلسی نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -