عطاء المومن بخاری زندگی بھر اتحاد امت کیلئے فکر مند رہے ‘ علماء کرام

عطاء المومن بخاری زندگی بھر اتحاد امت کیلئے فکر مند رہے ‘ علماء کرام

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر شریعت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے صاحبزادے و مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کی نماز جنازہ کے موقع پر اجتماع خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا ہے کہ مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری نے ساری زندگی مغربیت کو قبول(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نہیں کیا، ہمیشہ اتحاد امت کے لئے فکر مند رہے۔دین اسلام کی سربلندی کے لئے آج احراریت اور بہادری کی اشد ضرورت ہے اس کے لئے ہم سب کو مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے افکار پر عمل کرنا ہو گا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کا اوڑھنا بچھونا صرف دین کے لئے تھا، ہمیشہ حق کا ساتھ دیا۔ ان کا مشن جاری رکھیں گے۔ آج امت پر مشکل وقت ہے، ہمیں مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے پیغام پر عمل کرنا ہو گا۔ وفاق المدارس العربیہ کے صوبائی ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری ہمیشہ مغربی افکار کے خلاف ڈٹے رہے، مرتے دم تک کسی لالچ میں نہیں آئے۔ آج اسلام کو مٹانے کی تدبیریں ہو رہی ہیں، معصوم بچوں کے پڑخچے اڑائے جا رہے ہیں، ان حالات میں ہمیں احراریت کے نظریے پر عمل کرنا ہو گا۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ مولانا سید عطائالمومن شاہ بخاری نے طاغوت اور دین اسلام سے متصادم قوتوں سے کبھی مفاہمت نہیں کی، پوری زندگی دینی قوتوں کو اکٹھا کرنے، عقیدہ ختم نبوت کے کے تحفظ، مقام صحابہؓ کے تحفظ اور پاکستان میں دین حق کے نفاذ کی پرامن جدوجہد جاری رکھی۔ ان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دینی مدارس کو مزید مستحکم کریں گے۔ اجتماع سے ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی و مرکزی جمیعت اہلحدیث کے صوبائی رہنماء علامہ خالد محمود ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید عطائالمومن شاہ بخاری پوری زندگی اپنے افکار پر ڈٹے رہے، آج ان کے افکار کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اجتماع سے جمیعت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء مولانا حبیب الرحمٰن درخواستی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -