بلدیہ کبیروالا اجلاس ‘ کونسلر ‘ چیف آفیسر کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی

بلدیہ کبیروالا اجلاس ‘ کونسلر ‘ چیف آفیسر کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی

  

کبیروالا(نا مہ نگار) ’’میو نسپل کمیٹی کا ہنگامہ خیز اجلاس‘‘کو نسلر اور چیف آفیسر کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی،کو نسلر اطہر یوسف خان بھٹہ کا چیف آفیسر اور تین اراکین بلدیہ پر دکانوں کی بند ربانٹ ،کرپشن کا بازار گرم کر نے کے الزاما ت عائد کر دئیے ، کونسلر ملک مظہر کی بروقت(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

مداخلت سے لڑائی ٹل گئی، گزشتہ روز میو نسپل کمیٹی کبیروالا کا اہم اجلاس زیر صدارت کنوینئر مہر مزمل علی چدھرڑ کی کمیٹی روم میں منعقدہوا اجلاس میں اسوقت شدید بد مزگی پیدا ہو گئی جب چیئر مین راؤ سلطان احمد خان نے فوارہ چوک میں دکانوں کی نیلامی کی منظوری کے بارے قرارداد ایوان کے سامنے پیش کی جسے ایوان نے تین کے مقابلے میں سات ووٹوں سے مسترد کرتے ہوئے دکانوں کی نیلامی کیسل کر دی اس دوران کو نسلر خان اطہر یوسف خان بھٹہ اور چیف آفیسر سید سلیم رضا بخاری کے مابین شدید تلخ کلا می ہو گئی اس دوران اظہر خان بھٹہ سی او کو مبینہ ما رنے کے لئے انکی جانب لپکے تو نزدیک بیٹھے کو نسلر ملک مظہر حسین ڈھڈی نے انہیں دبوچ کر ایوان میں بڑھتی کشید گی کو بچا لیا تاہم اطہر یوسف خا ن بھٹہ سی او سلیم رضا بخاری کو انتہائی تلخ کلمات کہتے ایوان سے احتجاجاَواک آؤٹ کر گئے اور منانے کے باجود ایوان میں واپس نہ آئے ،اجلاس میں متفقہ طور پر رکشوں پر عائد پانچ سو روپے سالانہ ٹیکس اور ٹیکسی اسٹینڈ فیس کے خا تمے کی منظوری دے دی گئی جسکا اطلا ق یکم جولائی سے ہوگا اجلاس میں تقریبا ت کے انعقا د کے لئے اکبر ہال پر ایک ہزار روپے اور کانفرنس ہال کو استعمال کر نے پر پانچ سو روپے فیس بھی مقررکر نے کی منظوری دی گئی ، اجلاس سے اطہر یوسف خان بھٹہ، ملک محمد ظریف،مہر عبدالرزا ق جوتہ، ملک مظہر حسین ڈھڈی،مہر زوار حسین سڈھل،مرزا سمیع اللہ بیگ،ملک حاجی طاہر شفیق،چوہدری حسن معاویہ کمبوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -