لیڈی ہیلتھ ورکرز وسپروائزر کو بقایا جات کی ادائیگی کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

لیڈی ہیلتھ ورکرز وسپروائزر کو بقایا جات کی ادائیگی کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ...

  

ملتان (وقائع نگار) حکومت پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز وسپروائزر کو بقایا جات کی ادائیگی کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، جو ملتان سمیت صوبہ کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے گئے ہیں، یہ رقم صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز،لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو تنخواہوں و دیگر بقایاجات کی ادائیگی کے لئے یکم جولائی 2012ء سے 30 مارچ 2014ء تک کے عرصہ کی واجب الادا تھیں، ضلع ملتان میں 6 لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے لئے 30 لاکھ 50ہزار روپے، 1922 لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 4 کروڑ 51 لاکھ 67 ہزار روپے، 2 اکاو?نٹس سپروائزرز کے لئے ایک لاکھ روپے، 57 ڈرائیورز کے لئے 18 لاکھ 81 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں تمام ضروری دستاویزات تیار کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں جمع کرانے اور محکمہ صحت پنجاب کے پاس 26 اپریل 2018ء تک سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -