شجاع آباد بداخلاقی وونی کیس ‘ ایف آئی آر 3روز بعد دفتر بھیجنے پر تھانہ محرر معطل ‘ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس

شجاع آباد بداخلاقی وونی کیس ‘ ایف آئی آر 3روز بعد دفتر بھیجنے پر تھانہ محرر ...

  

160ملتان (کرائم رپورٹر)راجہ رام کے علاقے میں ونی اور زیادتی کیس، ایس ایس پی اپریشن سیف اللہ خٹک نے ایف آئی آر تین روز بعد دفتر بھیجنے پر محرر تھانہ کو معطل، جبکہ ایس ایچ او کو شو کاز (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

نوٹس دیا ہے تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے تھانہ راجہ رام میں ونی اور زیادتی کیس ہوا جس کی ایف آئی آر 21 اپریل کو درج ہوئی جو کہ سپیشل کیس تھا،جس کی فوری اطلاع افسران کو دے کر ایف آئی آر ایس ایس پی اپریشن کو بھیجی جانی تھی مگر محرر شہزاد اور ایس ایچ او راجہ رام، چوہدری الیاس نے ایسا نہ کیا اور 23 تاریخ کو ایف آئی آر ایس ایس پی اپریشن کو بھیجی گئی۔

محرر معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -