شجاع آباد ‘ حادثہ میں زخمی شخص کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ہلاکت ‘ ورثاء کااحتجاج ٹیٹنس اور درد کے انجکشن سے کسی صورت موت واقع نہیں ہوتی ‘ڈاکٹر ادریس بھٹی

شجاع آباد ‘ حادثہ میں زخمی شخص کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ہلاکت ‘ ورثاء ...

  

شجاع آباد( نامہ نگار)شجاع آباد دھان فیکٹری کے قریب ٹریکٹر سے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

گرنے والا زخمی شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گیا ورثاء کا ڈاکٹر کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق جمال موڑ کا رہائشی ریاضاپنی ٹریکٹر پر جا رہا تھا کہ اچانک دھکا لگنے کی وجہ سے وہ ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں موجود ڈیوٹی ڈاکٹرادریس بھٹی نے زخمی کو انجکشن لگائے اور کہا کہ ایکسرے کروا لیں ہڈی فریکچر ہو سکتی ہے انجکشن لگانے اور ایکسرے کروانے کے کچھ دیربعد ڈاکٹر نے ورثاء کو کہا کہ مریض کو گھر لے جائیں راستے میں مریض کی حالت غیر ہو نے پر مریض دم توڑ گیا ورثاء اقبال،شاکر ،عاشق و دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمارے متوفی کو انجکشن لگائے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے انجکشن شاید زائد المیعاد تھے اگر ہمارے مریض کی محالت خراب تھی تو ہمیں گھر بھیجنے کی بجائے نشتر ملتان ریفر کر دیا جاتا ڈاکٹر ادریس بھٹی نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے ایکسیڈنٹ کے بعد والے ٹیٹنس اور درد کا انجکشن گوشت میں لگایا ہے جس سے کسی صورت موت واقع نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر غفلت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -