ڈیرہ میں بجلی کی سپلائی بند رہے گی

ڈیرہ میں بجلی کی سپلائی بند رہے گی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ملتان روڈ پر بجلی کی لائنوں کو ہٹانے سمیت دیگر کاموں کے سلسلے میں پیسکو نے چوبیس اپریل سے چھبیس اپریل تک تین دن کیلئے صبح آٹھ سے دوپہر تین بجے تک سات گھنٹے کیلئے ٹاؤن ہال ،سٹی ٹو ،مریالی ون اور ٹو ،گومل یونیورسٹی اور قیوم نگر فیڈرز کی بجلی بند رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے 132کے وی گرڈ اسٹیشن میں ملتان روڈ مریالی پر لائنوں کو ہٹانے سمیت دیگر کام کے سلسلے میں چوبیس اپریل ،پچیس اپریل اور چھبیس اپریل2018کو صبح آٹھ بجے سے تین بجے دوپہر تک سات گھنٹے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹاؤن ہال فیڈر ،سٹی ٹو فیڈر ،مریالی ون اور ٹو فیڈر ،گومل یونیورسٹی فیڈر اور قیوم نگر فیڈر کی بجلی بند رہیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -