قبائلی عوام پر غیروں کی جنگ مسلط کر کے انہیں معاشی لحاظ سے آپاہج کر دیا گیا :حاجی معروف خان

قبائلی عوام پر غیروں کی جنگ مسلط کر کے انہیں معاشی لحاظ سے آپاہج کر دیا گیا ...

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان )خیبر ایجنسی کے ممتاز سماجی کارکن اور ایچ بی کے گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر حاجی معروف خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام پر غیرو ں کی مفادات کا جنگ مسلط کر کے ان کو مالی جانی اور معاشی لحاظ پر اپاہیج بنا دیا گیا ہے جبکہ اب امن کے قیام کے باوجود بھی انہیں وہ بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں جو ان کی ضرورت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے غریب اور متاثرہ عوام جو حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان کی بنیادی مسائل میں تعلیمی سہولیات کا فقدان آبنوشی اور صحت کے سہولیات کی کمی سب سے سرفہرست ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیراہ کے چار روزہ نجی دورے کے موقع پر مختلف قبیلوں اور پسماندہ علاقوں کے غریب عوام میں فوڈ پیکیج اور ایجوکیشن پیکیج کے مختلف تقاریب سے اپنے خطابات کے دوران کیا ہے ۔تیراہ وزٹ کے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایچ بی کے گروپ آف کمپنی کے ٹیم کے علاوہ پیپلز پارٹی باڑہ کے صدر حاجی ولایت خان ،ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ریٹائرڈ صوبیدار حاجی آمان اللہ آمان آفریدی ،پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے جنرل سکرٹری جان ولی آفریدی ،سماجی کارکن حاجی مبارک زیب شینواری ،حکیم خان آفریدی ،حاجی گلانور آفریدی ،حاجی شمال خان ،ڈاکٹر محب آفریدی ،وقار آفریدی ،شبیر آفریدی اور دیگر علاقائی سماجی شخصیات سمیت میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔تیراہ کے اس چار روزہ نجی دورے کے موقع پر ایچ بی کے گروپ آف کمپنی کے ڈائریکٹر حاجی معروف خان آفریدی نے وادی تیراہ میدان بر باغ میں خیبر اسلامیہ پبلک سکول ،دربی خیل بر قمبر خیل مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ جامعہ عزیزیہ محمدیہ ،بوٹان شریف بر قمبر خیل ،لولے کس بزینانہ چنہ قمبر خیل،خواجل خیل بر قمبر خیل تکیہ مدرسہ ،میدان پبلک سکول سلیمان خیل ،پیر میلہ زخہ خیل ،ملک دین خیل شنگیڑ شیر محمد کلے ،برامی ملک دین خیل ،تیراہ باغ مرکز ملک دین خیل اور تختکئی کمر خیل کے غریب خاندانوں میں فوڈ پیکجز اور سکول کے غریب بچوں میں مذکورہ مقامات پر مجموعی طور پر 500غرباء مستخکین میں فوڈ پیکج جبکہ 450غریب علاقائی بچوں میں سکول بیگز بھی تقسیم کئے ۔ایچ بی کے گروپ آف کمپنی کے ڈائریکٹر حاجی معروف نے وادی تیراہ کے مختلف قبیلوں میں ہمدرد فاؤنڈیشن سمیت علاقائی ایچ بی کے کمیٹیوں کو عوامی خدمات اور گاؤں میں شادی بیا اور تدفین و تکفین کے استعمال کے لئے ٹینٹ سروس اور چیئر سروس کی فراہمی کے سلسلے میں گاؤں کے سطح پر ٹینٹس اور کرسیاں بھی فراہم کی ہے جس پر علاقائی عوام اور مقامی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔تیراہ دورہ کے موقع پر حاجی معروف آفریدی اور ان کی ٹیم نے مختلف قبیلوں اور ذیلی شاخوں میں علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اکثر مقامات پر ایچ بی کے گروپ کی جانب سے دینی مدارس کی تعمیر ومرمت کے لئے لاکھوں روپے نقد چندہ اور ان کے بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ دینی مراکز مین قرآن پاک کے نسخے اور روشنی کے لئے شمسی پینلز وغیرہ اور بیٹریاں بھی صدقہ جاریہ کے طور پر فراہم کئے ۔اس کے علاوہ پیر میلہ زخہ خیل میں مقامی آبادی کے مطالبے پر گنجان آباد گاؤں کے لئے آبنوشی کا ایک شمسی ڈگ ویل تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا جو عنقریب اس پر کام بھی شروع کیا جائے گا ۔وادی تیراہ کے اس چار روزہ دورے کے موقع پر ایچ بی کے گروپ آف کمپنی کے ڈائریکٹر حاجی معروف آفریدی پر علاقائی لوگوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی کے کی ٹیم نے ہمیشہ علاقائی غریب لوگوں ،طلباء ،دینی مدارس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا اور تعلیم صحت اور فوڈ آئٹمز کے ساتھ ساتھ علاقے میں کمیٹیوں کے ذریعے علاقائی رسم و رواج اور خدمت خلق جذبے کی مکمل پاسداری کی ہے ۔ مختلف پروگراموں میں مقامی لوگوں نے حاجی معروف آفریدی کے خدمات کو سراہتے ہوئے اسے آئیندہ انتخابات میں بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ،اس موقع پر پیر میلہ زخہ خیل ،باغ ملک دین خیل ،خواجل خیل ،یارگل خیل اور دربی خیل کے علاقوں کے علاوہ بر باغ اور لر باغ کے مقامی عمائدین نے بھی ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا ابھی اعلان کیا ۔منعقدہ تقاریب اور نجی دورے کے موقع پر حاجی معروف خان آفریدی نے قبیلہ بر قمبر خیل ،زخہ خیل ،آدم خیل ،کمر خیل اور شلوبر کے علاقائی عمائدین اور سماجی کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر جگہ علاقائی مسائل کی انبار لگا کر سابقہ اور موجودہ پارلیمنٹیرین کے خلاف شکایات بھی سنتے رہے ۔ادھر اس دورے کے موقع پر ایچ بی کے گروپ میں شامل ٹیم کے کارکنان حاجی ولایت خان آفریدی حاجی دلاور خان اور دیگر مقررین نے سابقہ اور موجودہ پارلیمنٹیرین اور سیاسی مشران کے خلاف دھواں دار تقاریر کر کے آئندہ انتخابات میں انہیں عبرتناک شکست دینے اور ان کی ناکامیوں سے پردہ اٹھا کر سیاسی انداز میں ان کی جھاڑ پلا دی ۔

Back to Conversion Tool

مزید :

پشاورصفحہ آخر -