پارا چنار میں دو بھائیوں نے معذور بھائی کو گھر سے بیدخل کردیا

پارا چنار میں دو بھائیوں نے معذور بھائی کو گھر سے بیدخل کردیا

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) کرم ایجنسی پاراچنار میں دو بھائیوں نے ملکر اپنے معذور بھائی کو آٹھ بچوں اور بیوی سیمت گھر سے بے دخل کر دیا معذور محمد اکبر بیوی سیمت بے سرسامانی کی صورت میں دربدر پھر رہے ہیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن،پی اے کرم اور پاک آرمی کے افسران سے داد رسی کی اپیل پاراچنار کالج کالونی شنےء روڈ کے رہائشی پچاس سالہ فضہ بی بی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر معذور ہے لیکن معذور کے باوجود بھیڑ بکریاں چرواکر وہ اہل عیال اور بھائیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہا مگر اسکے باوجود میرے بچوں اور معذور شوہر کو گھر سے نکانے کیلئے مختلف قسم سازشیں کیں اور بلاآخر اثر رسوخ استعمال کرکے ہمیں اپنے گھر سے بے گھر کر دیا جسکے باعث ہم دربدر کی ٹوکریں کھا رہے ہیں فضہ بی بی نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن،پولیٹکل ایجنٹ کرم بصیر خان وزیر اور پاک آرمی کے بریگیڈئر اختر علیم سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی تحت انکے کیس میں ذاتی دلچسپی لیں اور انہیں درندہ صفت دیوروں کے ظلم سے نجات دلایا جائے اور اپنا جائز حق دیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -