چینی سفارتکاروں اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی فٹبال ٹیموں کا اعلان

چینی سفارتکاروں اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی فٹبال ٹیموں کا اعلان

  

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں تعینات چینی سفارت کاروں اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا کی ٹیموں کے درمیان صوبے کی تاریخ کے پہلے نمائشی فٹ بال میچ کے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔چینی ٹیم کی قیادت مسٹر جیانگ ہان کریں گے جبکہ خیبر پختون خوا فٹ بال ٹیم کے کپتان ملک اعجاز احمد ہوں گے جو پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔منتظمین کے مطابق چین کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔جیانگ ہان، جیانگ شنگ شی،سن کائی،ژیانگ لی یانگ،شن وان جن،وانگ یانگ،ژو وی،ڈنگ شو ژن، زاؤ ی لانگ،تانگ جنگ فنگ،می جنگ،زانگ شی جنگ،لی ڈی،ہانگ یوان،زانگ منگ اور لی ہانگ۔جیانگ ہان ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ڈی جی سپورٹس کے پی کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ ملک اعجاز، نعیم بیگ، سلیمان خان، عادل خان، صدام، حمزہ شبیر، سیف اللہ، شاہد، حافظ سجاد، فخر، شیر خان، مجاہد اور آفتاب۔ملک اعجاز احمد ٹیم کے کپتان ہوں گے۔سعید خان، میجر ذوالفقار، خالد جاوید اور نیاز خان ٹیم آفیشلز ہوں گے جبکہ ریفریز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔جن میں فیاض شمس، عاطف خان، واصف خان اور چیمہ شامل ہیں۔دونوں کپتانوں نے ایبٹ آباد میں ملاقات کی۔چینی ٹیم کے کپتان جیانگ ہان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم جہاں خیبر پختون خوا کی روایتی مہمان نوازی کا لطف اٹھائے گی وہیں ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ ان کے کھلاڑی میدان کے اندر بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو اپنے کھیل سے محظوظ کریں۔انہوں نے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دل چسپ مقابلہ ہو گا۔خیبر پختون خوا ٹیم کے کپتان ملک اعجاز احمد نے کہا کہ پہلی بار ان کے کھلاڑی کسی غیر ملکی مہمان ٹیم کے خلاف میچ کھیلیں گے۔انہیں یقین ہے کہ ان کی ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔میزبان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس قسم کے میچوں کا مقصد دوستی کے رشتے مضبوط کرنا ہے اور چین سے پاکستان کی دوستی جن بلندیوں پر ہے اس میں ہزارہ کے عوام اور کھلاڑی بھی اپنا حصہ دالنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -