مردان ،فوڈ سیفٹی اینڈ حلا ل فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈاکٹرز کا مختلف بازاروں کا دورہ

مردان ،فوڈ سیفٹی اینڈ حلا ل فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈاکٹرز کا مختلف بازاروں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی قیادت میں کاٹلنگ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور مقامی مارکیٹوں میں اشیائے خوراک کے معیار اور صفائی کی صورتحال کی جانچ پڑتال کی ۔اس موقع پر متعدد دکانوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئیں جن کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ بعض اشیاء کے نمونے قبضے میں لے لیے گئے ۔فوڈ اتھارٹی کے حکام نے دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے اور تنبیہ کی کہ اتھارٹی کی ٹیم جلد دوبارہ علاقے کا دورہ کرے گی اور بہتری نہ لانے والے افراد پر بھاری جرمانوں کے ساتھ مزید قانونی کاروائی بھی کی جائے گی ۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے اتھارٹی کے حکام کی کوششوں کو سراہا اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا