اہل اور ایماندار امیدوار الیکشن میں اتاریں گے :محمد ابراہیم

اہل اور ایماندار امیدوار الیکشن میں اتاریں گے :محمد ابراہیم

  

صوابی ( بیورورپورٹ )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے میدان میں ایسے امیدوارون کواُتاریں گے جوپارٹی کے معیار پر پورا اتراتا ہوں اور عوام کو قیادت کیلئے بہترین آپشنز دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے احیاء العلوم منصبدار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ تربیت گا ہ کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا،جس سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع ، نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ڈاکٹر اقبال خلیل،مولانا مسیح گل،امیر جماعت اسلامی صوابی محمود الحسن،نائب امیر سعید زادہ اور قیم واجد علی شاہ نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو امانتدار ، دیانتدار اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو کہ جماعت اسلامی پاکستان کی صورت موجود ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے عوام جمہوری طریقے سے ووٹ کے ذریعے ان کو منتخب کریں ،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ آج کل میڈیا میں جنسی ہراساں کی باتیں عام ہیں لیکن ملک و قوم کے اصل مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی اور عوام بھی لڑکیوں کو جنسی طور پرہراساں کرنے والے لوگوں کو پروموٹ کررہے ہیں لیکن اس ملک و قوم کے محب وطن اور باکردار لوگوں کو پروموٹ نہیں کررہے،ایم ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے مرکزی سطح پر مکمل فعال ہوچکی ہے اور عید سے پہلے پاکستان کے پانچ بڑے جلسوں سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -