ڈیرہ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی 6 گرفتار ،مقدمات درج

ڈیرہ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی 6 گرفتار ،مقدمات درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان ان ایکشن ،نیو بنوں چونگی پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران چھ عطائی ڈاکٹر گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کی قیادت میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ کینٹ پولیس بھی تھی نیو بنوں چونگی پر چھ عطائی ڈاکٹروں کی چیکنگ کی جنکے پاس کوئی سند نہیں تھی جنکو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا اور انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہید اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ عطائی ڈاکٹر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ہم کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف ہماری مہم جاری رہیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -