دوبارہ سیکورٹی فراہم کرنے کا چیف جسٹس کا فیصلہ خوش آئندہ ہے :اسفند یار ولی

دوبارہ سیکورٹی فراہم کرنے کا چیف جسٹس کا فیصلہ خوش آئندہ ہے :اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے چیف جسٹس کی جانب سے انہیں دوبارہ سیکورٹی فراہم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کا فیصلہ نیک شگون ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی کے بیشتر ارکان نے ماضی میں دہشتگردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن میں میاں افتخار حسین سر فہرست ہیں جنہوں نے امن کی خاطر اپنے اکلوتے لخت جگر کی قربانی دی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور ان کے اس جرات مندانہ مؤقف کی حکومت پاکستان بھی معترف ہے ، انہوں نے کہا کہ میاں افتخار حسین چونکہ ہٹ لسٹ پر ہیں لہٰذا ان کی سیکورٹی کے حوالے سے غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ چیف جسٹس میاں افتخار حسین کوسیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے نوٹس لیں تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جاسکے اور اس کے ساتھ ساتھ اے این پی کے دیگر جن ارکان کو جان کے خطرات لا حق ہیں انہیں بھی میرٹ پر سیکورٹی فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بسنے والا ہر شخص اس ملک کا شہری ہے اور ان میں سے کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو انسانیت کی بنیاد پر اس کی جان کا تحفط ہونا چاہئے۔

Back to C