تھانہ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا

تھانہ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا

  

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طراح مالاکنڈ میں بھی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ چیف سیکرٹر ی خیبر پختونخوا اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر مالاکنڈ ڈاکٹر امیر زیب نے مالاکنڈ کے مختلف علاقوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اور اب تک متعدد عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کے کرکے ان کی کلینکس سیل کردی ہیں ۔ ڈاکٹر امیر زیب نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پورے مالاکنڈ میں یہ اپریشن جاری رکھیں گے اور یہاں کے عوام کو نیم حکیم خطرہ جان سے نجات دلاکر دم لیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور مالاکنڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -